Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا: سکھ رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام، ہندوستانی شہری گرفتار

نیو یارک : نیو یارک میں خالصتانی رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام بناکر ہندوستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی عدالت نے فرد جرم عائدکردی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گرفتار ملزم نکھل گپتا عرف نِک نے سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ کو مارنے کیلئے کرائے کے قاتل کی خدمات ایک لاکھ ڈالر کے عوض حاصل کرنے کی کوشش کی تھیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق ہندوستانی سرکاری اہلکار نے نکھل گپتا و دیگر افراد کے ساتھ مل کر ہندوستان اور کسی دوسری جگہ سے گُرپتونت سنگھ کے قتل کامنصوبہ بنایا۔ عدالتی دستاویز میں ہندوستانی اہلکار کی شناخت کیلئے نام کے بجائے سی سی ون کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق سی سی ون حکومتی ایجنسی کے ملازم ہیں جو خود کو سینیئر فیلڈ آفیسر کہتے ہیں اور اُنہیں سکیورٹی منیجمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ باون سالہ نکھل گپتا کو تیس جون کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کرکے امریکہ منتقل کیا گیا تھا. نکھل گپتا کیخلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایف بی آئی کیس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular