Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا جان لے کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔ ٹی وی پر خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جان لیں کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا عوام شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے۔ اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے اسے اس کی سزا ضرور ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں وہ ایران سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کے مقابلے میں بہادری، استقامت اور بصیرت کے ساتھ قیام پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور تاکید کی کہ ایرانی قوم غیروں کی مسلط کردہ جنگ میں پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہم اغیار کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
خطاب کے آخر میں آپ نے کہا کہ یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ ملت ایران، حق اور سچائی کو ضرور کامیاب کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular