Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا غزہ کی پٹی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا منصوبہ ترک کر دے، حماس

بیروت : حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر غیر ملکی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہیں۔ بیروت میں حماس رہنما اسامہ حمدان اور دیگر رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ یرغمالیوں سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثوں کے ذریعے بات چیت ہو رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کو حماس کی قید میں موجود فوجیوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔ موجودہ صورتحال یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی صورت میں سازگار نہیں۔ حماس رہنماؤں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں تمام اسپتالوں میں فلسطینی جنگجوؤں کی موجودگی میں حقیقت نہیں۔ بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اسپتالوں میں جاکر خود تصدیق کرسکتے ہیں۔ حماس رہنماؤں نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا منصوبہ روک دے۔ اس سے پہلے حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ حماس کی اولین ترجیح ہے۔ اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے تو قیدیوں کا مکمل یا مرحلہ وار تبادلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular