Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا غریب ملک شام کے وسائل کو بری طرح لوٹ رہا ہے، چین

بیجنگ : چین نے غریب ملک شام پر غیرقانونی قبضے اور اس کے وسائل لوٹنے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں امریکی فوجی دستوں کی غیر قانونی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جنگ زدہ ملک کی توانائی اور معدنی وسائل کی مسلسل لوٹ مار نے شامی عوام کے مصائب کو مزید بڑھا دیا ہے۔ شام میں بڑے پیمانے پر امریکی لوٹ مار کو دیکھنا خوفناک ہے۔جو اس وقت سے جاری ہے جب شام ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری سنگین انسانی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دنیا کے امیر ترین ملک کا کسی غریب کو لوٹنے سے بڑا ظلم کوئی نہیں۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ شام بھر میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور بے تحاشا معاشی نقصان ہوا ہے اور ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ ترجمان نے شام پر امریکا کی سخت اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں نے شامی قوم کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
امریکی فوجی شام کے تیل، قدرتی گیس اور دیگر قدرتی وسائل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے شام کے تیل کے اہم ذخائر پر قبضہ جاری رکھا ہوا ہے اور ملک کی 80 فیصد سے زیادہ تیل کی مصنوعات کو لوٹ لیا ہے۔ انہوں نے شام کے اناج کے ذخیرے کو اسمگل کرکے جلا دیا ہے، جس سے وہاں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular