Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا غزہ جنگ میں براہ راست ملوث ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تہران میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکا غزہ جنگ میں براہ راست ملوث ہے۔ ولی امر مسلمین نے قتل عام روکنے کے لیے امریکہ اور صیہونی رجیم پر عالم اسلام کے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ پر مزید زور دیا اور عراقی وزیر اعظم شیاع السوڈانی سے کہاکہ عراق، خطے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے اس میدان میں اپنا خاص کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے غزہ کی قابل رحم صورتحال اور صیہونی جرائم اور مظالم سے تمام آزاد انسانوں کے غمناک ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہاکہ صیہونی رجیم کے حملوں کے پہلے دن سے ہی تمام شواہد امریکیوں کے اس جنگ میں براہ راست ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جنگ میں جتنی وسعت اور تباہی آرہی ہے اتنے ہی امریکہ کی صیہونی رجیم کے جرائم کی براہ راست سرپرستی کے شواہد اور مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں تمام تر قتل عام کے باوجود صیہونی حکومت کو شکست ہوئی ہے اور وہ اب تک ناکام رہی ہے کیونکہ وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال نہیں کر سکی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کر سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular