
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے بنکر شکن بموں سمیت ہزاروں بم فراہم کیے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل غزہ کی تباہی کیلئے امریکا کے فراہم کردہ اسلحے کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو 15ہزار بم اور 57 ہزار توپ خانے کے گولے بھیجے گئے۔ اضافی ہتھیار اور گولہ بارود کی فراہمی کا عمل حماس کے اسرائیل پر حملے کے فوراً بعد شروع کردیا گیا۔ پانچ ہزار چھوٹے قطر کے بم۔ تین ہزار غیر گائیڈڈ اور دو ہزار گائیڈڈ بم اور چھ ہزار سمارٹ گائیڈڈ بم بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ سینکڑوں ملین ڈالر کا گولہ بارود اور ہتھیار فوجی طیاروں کے ذریعے تل ابیب بھجوایا گیا۔


































