Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر مظالم میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی شریک ہے، ابراہیم رئیسی

ریاض: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ پر مظالم میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی شریک ہے. اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، ہمیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ماتھے اور ہاتھ چومنےکی ضرورت ہے. اسرائیلی مظالم عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ریاض میں جاری عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، صیہونی ایجنڈے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے، عالمی برادری جواب دے غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کا کیا قصور ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا فاشسٹ اسرائیل کی حمایت کرکے اس کے جنگی جرائم میں شریک ہورہا ہے۔ وہ غزہ کو تباہ کرنے کےلیے اسرائیل کو جنگی ہتھیار اور پیسا دے رہا ہے، آج مسجد اقصیٰ کا تحفظ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنے والوں کو صیہونی ریاست سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں خواتین پر بم برسانا انسانیت سوز جرم ہے، اسرائیلی جارحیت روکنے کےلیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایرانی صدر نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کے پائیدار حل کے لیے 10 نکاتی تجویز بھی پیش کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular