Tue Oct 20, 2026

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکا یورپ کو روس سے لڑوا کر خود باہر بیٹھا نہیں رہ سکتا، روس

ماسکو: ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین جنگ عالمی تنازعہ میں تبدیل ہوئی تو امریکا بھی دور بیٹھا نہیں رہ سکے گا۔ امریکا میں روس کے سفیر اناطولی انطونوف نے کہا کہ امریکا خام خیالی میں ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ کے ذریعے یورپ کو روس سے لڑا کر خود باہر بیٹھا رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کی جانب سے قتل، قیدیوں اور عام روسی شہریوں کا تمسخڑ اڑائے جانے کو امریکا نظر انداز کررہا ہے، باتیں کی جارہی ہیں کہ طویل فاصلے سے مار کرنیوالے امریکی میزائلوں سے یوکرینی فوج روس میں مزید اہداف کو نشانہ بنائے تاہم اس پر بات نہیں کی جارہی ہے کہ یوکرینی فوج کُرسک اور بلگورود میں شہریوں، اسپتالوں اور پلوں کو کس طرح نشانہ بنارہی ہے۔ امریکا میں روسی سفیر نے کہا کہ جدید اسلحہ، فائٹرز اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ہوں یا کرائے کے فوجی، کچھ بھی کرلیں میدان جنگ کی صورتحال نہیں بدلے گی۔ روس چیلنجز کا مقابلہ کرے گا اور اپنا مشن مکمل کرےگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular