
صنعا: یمن کے سپریم رہنما عبد المالک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایک ہی خونخوار سکے کے دو رخ ہیں اور غزہ پر حملے امریکی حمایت کے باعث جاری ہیں۔
عبد الملک الحوثی نے ایک خطاب میں اسرائیل کو غزہ میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ یہ سب کچھ امریکہ کی پشت پناہی سے ممکن ہو رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کو مہلک ترین ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ عبد الملک الحوثی نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں القسام بریگیڈز اور سرایا القدس کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے مزید اشتعال انگیزی کی تو یمن کی مسلح افواج جہنم کے دروازے کھول دیں گی اور اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک عالمی برادری خاموش رہے گی، اسرائیل کی امریکی حمایت میں مزید شدت آئے گی۔ اسرائیلی دشمن بتدریج مغربی کنارے پر مکمل کنٹرول حاصل کر رہا ہے اور مکمل تسلط حاصل کرنا چاہتا ہے۔


































