Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا و اسرائیل کو پورے خطہ میں شکست کا سامنا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں، ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے، 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا، پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پاکستان میں امن و امان اور معشیت کی بہتری نہیں ہورہی ہے، پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیا اور جیلوں میں ہزاروں لوگوں بے گناہ اسیر ہیں، ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر تشویش ہے، ٹوٹی سڑکوں کھلے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے، ملک میں کرپشن فرض و واجب سمجھ کر کی جاتی ہے، حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کا نظام مفلوج ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ملک کے ساتھ دشمنی ہے، بے گناہ لوگوں کو سزائیں دے رہے ہیں، ظالمانہ سزائیں درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں جو ہوا ہے، ہمارے وزیراعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایک ملک کے منتخب صدر اور اس کے اہل خانہ کو اغواء کروا لیتا ہے، ہمارے حکمرانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی مذمت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ملک کے آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ایران کو بھی کہا گیا کہ آپ پر حملے کریں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دھوکہ دیا گیا پھر اسرائیل سے حملے کرائے گئے، 12 روزہ جنگ میں اسرائیل ہار گیا، اسرائیل غزہ میں حماس سے بھی نہیں جیت سکا، آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق ایران سے باہر جانے کا عالمی استعماری طاقتوں کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے، جو شہادت کی آرزو کرتے ہیں ان سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی بات پر کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے بنیادی چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب بات ہوتی ہے ڈیل کی تو وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی آج تک پیچھے نہیں ہٹی ہے، اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں نے شکست دی ہے، غزہ کے اندر آج تک امریکہ و اسرائیل کے عزائم پورے نہیں ہوئے، امریکہ و اسرائیل کو پورے خطہ میں شکست کا سامنا ہے، آیت اللہ خامنہ کے بارے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، امام خامنہ ای کے ہر جنگ میں دشمن کو شکست دی ہے، امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہمیشہ ظلم کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں، ڈونلد ٹرمپ کے وینزویلا کے صدر اور اس کی فیملی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular