Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

متنازع اور توہین آمیز مواد کی اشاعت روکنے کیلئے قانون میں ترمیم

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں متنازع اور توہین آمیز مواد کی اشاعت روکنے کیلئے قانون میں ترمیم کر لی گئی۔ اب کسی بھی نصابی کتاب میں دینی و اسلامی مواد شامل کرنے سے پہلے اس مواد کی "متحدہ علماء بورڈ” سے منظوری لینا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں توہین رسالت(ص) کی روک تھام اور صحابہ و اہلبیت کیخلاف منتازع مواد کی اشاعت روکنے کیلئے مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے ترمیمی بل پیش کیا۔ ایوان نے اس بِل کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ خدیجہ عمر فاروقی کے مطابق پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، اس میں توہین رسالت (ص)، توہین صحابہ اور توہین اہلبیت کے واقعات کا وقوع پذیر ہونا تشویشناک ہے۔
اس حوالے سے کی گئی قانونی ترمیم کے مطابق اب کوئی بھی مذہبی و دینی مواد نصابی کتب میں شامل کروانے سے پہلے اس کی متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔ بورڈ جس مواد کو مسترد کر دے گا، اس کو کسی کتاب کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اس اجلاس میں تدریسی کتب میں اسلامی معلومات شامل کرنے کیلئے ترمیمی بل 2020ء بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ خدیجہ عمر فاروقی نے یہ بل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر اسمبلی میں پیش کیا۔ اس سے قبل چودھری پرویزالہیٰ نے تین متنازع کتابوں پر پابندی عائد کرکے انہیں فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular