
دوحہ: عالم اسلام کے معروف عالم دین علامہ یوسف قرضاوی کا 96 برس کی عمر میں قطر میں انتقال ہوگیا۔ یوسف قرضاوی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ علما کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین تھے۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف، اخوان المسلمون کے روحانی قائد تھے، وہ 2013 میں محمد مرسی کی زیر قیادت اخوان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے سخت خلاف تھے جس کی وجہ سے وہ مصر واپس نہیں جاسکے۔ انہیں حسنی مبارک کے دور میں بھی جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی۔


































