
لاہور: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین کی قومی متفقہ پالیسی پر بیان میں کہا ہے کہ بابائے قوم کا فلسطین کے بارے موقف ہی پاکستان کی حتمی پالیسی ہے، یہی عوام کا فیصلہ ہے، اختلاف رائے کفر نہیں البتہ اختلاف معیاری و مستند ہوناچاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حساس ہونے کیساتھ انسانیت اور اساس پاکستان کا معاملہ ہے۔ قرارداد پاکستان کیساتھ قرارداد فلسطین کا منظور ہونا اساس پاکستان کے ساتھ جڑے ہونے کی واضح اور دوٹوک دلیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جمہوری ریاست، اسکی تقدیر کا فیصلہ کسی اور کے نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔دو ریاستی حل کی تجویز والے ریفرنڈم کرالیں، غفلت میں پڑی آنکھیں کھل جائیں گی۔


































