Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

نفرتیں پھیلانے کی سازشوں کے خاتمے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے، علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مفتی گلزار نعیمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مفتی صاحب نے علامہ ساجد نقوی کو آٹھویں خاتون جنت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مستقبل میں متحرک اور فعال بنانے کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ علامہ ساجد نقوی نے وطن عزیز پاکستان میں نفرتیں پھیلا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشوں کے خاتمے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو اہم قرار دیا اور عالمی صورتحال کے تناظر میں ملک میں بدامنی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کے ذریعے امن و امان کے قیام کے لیے ملی یکجہتی کونسل کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سے دینی حلقوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے سمیت ملکی معیشت کی بہتری، مہنگائی کے خاتمے، سماجی و سیاسی رواداری کو بھی تمام اسٹیک ہولڈر کی جانب سے فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular