Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاراچنار امن معاہدے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنیکا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں پاراچنار کی حمایت میں دیے جانے والے دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے فاشسٹ وزیراعلیٰ نے لوگوں کو امن دینے کی بجائے گولیاں چلائیں، پیپلزپارٹی اور بلاول کے لیے لمحہ فکریہ ہے، مظلوموں کی حمایت میں شہید ہونے والے شبیہ حیدر کے گھر والوں سے تعزیت کرتا ہوں، دنیا بھر میں دھرنا دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا اور ہیومن رائٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں بے گناہوں کے خون سے نئے سال کا جشن منایا گیا، بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے ناجائز اقدامات کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر کورٹ میں جائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان دستخط ہوچکے ہیں، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عملدرآمد کا مرحلہ ہے اس میں کسی قسم کی سستی نہیں کرنی چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، کرم ایجنسی کے تمام اداروں اور انجمنوں کا شکریہ اد کرتا ہوں۔ مجھے اُمید ہے تمام لوگ پُرامن طریقے سے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular