
غزہ: حماس کے رہنما یحییٰ سنوار نےکہا ہےکہ القسام بریگیڈ نے فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کو جان اور مال کا بدترین نقصان پہنچایا ہے۔ یحییٰ سنوار نے ایک بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ اسرائیلی افواج کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، القسام بریگیڈ نے زمینی جنگ کے دوران کم از کم پانچ ہزار اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ سات ہزار فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہےاور اسے مزید توڑنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا القسام ہرگز فلسطین پر غیر قانونی قابض فوج کی شرائط کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔


































