
غزہ : القسام بریگیڈ نے اپنے چار کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کر دیا۔ القسام بریگیڈ نے یہ پیغام اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ حماس کی عسکری کونسل کے رکن اور شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور ، وائل رجب، رفعت سلمان اور ایمن صیام کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس پیغام میں شہداء کی شہادت کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد آپریشن طوفان الاقصیٰ میں شہید ہوئے ہیں۔


































