
راولپنڈی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی کرپشن کیس میں چودہ سال قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے چودہ سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنائی۔
فیصلے کے بعد عدالت میں موجود بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔عمران خان پر کرپشن کے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سے یونیورسٹی ٹرسٹ بنانے اور کابینہ ارکان سے بھی حقائق چھپانے کاالزام ہے۔


































