Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

طوفان الاقصیٰ عربوں کی پوزیشن مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے، اسماعیل ہنیہ

بیروت : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے طوفان الاقصی آپریشن کو عربوں کی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے بہترین اسٹریٹجک موقع قرار دیا ہے۔ بیروت میں عرب قومی سلامتی کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل ہنیہ نے عرب عوام کو متحرک کرنے پر زور دیا ہے کہ تاکہ اسرائیلی دشمن کیخلاف مزاحمت میں انہیں شریک کیا جاسکے۔ ہنیہ نے کہا کہ انہوں نے جاری تنازعات سے متعلق تمام شعبوں میں ایک مربوط لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ یہ لائحہ عمل اس بنیاد پر تیار کیا گیاہے کہ کہ سات اکتوبر کے بعد کا مرحلہ اس سے مختلف ہوگا۔ ہنیہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر بے مثال سطح پر پہنچا دیا ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کا دروازہ کھول دیا۔ ہنیہ نے کہا کہ سب سے اہم حق فلسطینیوں کا اپنی سرزمین پر اپنی ریاست کا حق ہے جس کے حصول کیلئے تمام سفارتی اور سیاسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن نے قابض قوت کی علاقے کے پولیس اہلکار کے طور پر اسٹریٹجک قدر کو دھچکا دیا اور اسے اس ڈیٹرنس سے محروم کر دیا جس پر اسے فخر تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular