Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ، شہادتیں 700 سے تجاوز، خوراک، پانی ایندھن کی ترسیل بند

Smoke rises from a building after it was destroyed by Israeli air strikes amid a flare-up of Israeli-Palestinian violence, in Gaza May 11, 2021. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa

غزہ: اسرائیل نے غزہ پر اپنے وحشیانہ فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ خوراک، ایندھن اور دیگر سامان کی ترسیل بند کر دی گئی ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تیسری رات بھی جاری رہا۔ جگہ جگہ بموں کی برسات نے غزہ کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ صیہونی طیاروں نے اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا۔ لاکھوں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات اسکولوں اور دیگر مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ غزہ میں اب تک 700 سے زائد شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر صیہونی حکومت نے غزہ کی مکمل ناکابندی کرتے ہوئے خوراک، پانی ، گیس اور بجلی سمیت ضرورت کی ہر چیز کی فراہمی بلاک کردی ہے۔ جس سے جنگ زدہ غزہ کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ غزہ پہلے ہی 2007 سے فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کی زد میں ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی مکمل بندش نافذ کر دی ہے۔ قصبوں اور شہروں کے داخلی راستے لوہے کے دروازے، سیمنٹ کے بلاکس اور مٹی کے ٹیلوں سے بند کر دیے گئے ہیں۔ بعض مقامات پر نئی فوجی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی سرحد کے اطراف گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج حماس کو پسپا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اسرائیل نے غزہ کے اطراف کے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹینکس سرحد پر پہنچا دیے ہیں جبکہ ڈرونز نگرانی کر رہے ہیں۔ ہزاروں اسرائیلوں کو بھی نکال لیا ہے جبکہ تین لاکھ سابق فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ جنگ کے تیسرے دن بھی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کو بیری کے علاقے میں تقریباً 100 لاشیں ملی ہیں۔ اسرائیل نے لیفٹنٹ کرنل سمیت 77 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار تک جاپہنچیں۔ تین ہزار کے قریب زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular