
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر صبح سویرے کئے گئے حملوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت نو فلسطینی شہید کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔ صیہونی فوج نے صبح سویرے جبالیہ میں میزائل داغ کر ایک مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ حملے میں بچوں سمیت خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے۔ نصیرات میں بھی ایک حملے میں دو افراد شہیدکردئے گئے۔ صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران رہائشی علاقوں، تجارتی مقامات اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد انہتر تک جاپہنچی ہے۔
ادھر غذائی قلت سے ایک چار سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ جس کے بعد اموات کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔ غزہ میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ سے ہفتے تک صرف سو ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔۔


































