Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستانی فوج کے افغانستان میں فضائی حملے، 30 افراد ہلاک

راولپنڈی : پاکستانی فوج کے افغان سرزمین پر فضائی حملوں میں پچیس سے تیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے کہاہے کہ لڑاکا طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا اور خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار مبینہ کیمپوں اور تربیتی مراکز پر بمباری کی۔ جس میں کئی مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام کے بیان کے مطابق حملے کے وقت بھی کیمپوں میں بڑی تعداد میں عسکریت پسند، خود کش بمبار، کئی اہم کمانڈر اور بھاری مقدار میں بارود موجود تھا۔
افغان وزارت دفاع نے پاکستانی فوج کی کارروائی کو وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہاہےکہ پاک فوج نے پکتیکا میں بمباری کی ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی اور صریح جارحیت ہے۔ طالبان وزارت دفاع کے مطابق حملے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو وزیرستانی مہاجرین ہیں۔ اور جن افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular