
جدہ : آٹھ مسلم ممالک نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہےکہ امدادی تنظیموں کو مستقل اور بلا رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ شدید موسمی حالات اور انسانی امداد تک رسائی پر پابندیاں شہریوں کی مشکلات میں اضافے کے اہم عوامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ کیمپ، منہدم ڈھانچے، تباہ شدہ خیمے اور سرد موسم کی شدت نے شہری جانوں کو لاحق خطرات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔چوزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ غذائی قلت، ناکافی رہائش اور صاف پانی کی کمی کے امتزاج سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس سے غزہ کے پہلے ہی کمزور صحت کے نظام پر مزید دباؤ پڑ رہا ہے۔ بیان میں انسانی امدادی تنظیموں کے کام میں کسی بھی رکاوٹ کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔


































