
گلگت : گلگت بلتستان کے علاقے غواڑی میں جلوس پر حملے پر علمائے اہل حدیث نے معذرت کرتے ہوئے آئندہ کسی جلوس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی یقین دہانی کرادی، انجمن اہل حدیث بلتستان کے سرکردہ علماء و عمائدین کے وفد نے مولانا عبد الواحد اور ڈاکٹر محمد علی جوہر کی قیادت میں انجمن امامیہ بلتستان کا دورہ کیا اور علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور دیگر علماء و رہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے یوم عاشور پر پیش آنے والے واقعہ کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا اور معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعہ کا تدارک کیا جائے گا اور جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے وفد کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کیا اور تمام مسالک کو روایتی امن و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی تلقین کی، طرفین نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے صوبائی وزراء اور گلگت بلتستان صوبائی امن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ یوم عاشور کوضلع گانچھے کے محلہ غواڑی میں جلوس کے شرکا پر پتھرائو کیا گیا تھا جس کی وجہ سے50کے قریب عزادار زخمی ہوئے تھے۔


































