
صنعا: انصار اللہ کے میزائل حملوں کی وجہ سے دنیا کی پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں میں سے چار نے بحیرہ احمر میں اپنے جہازوں کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جارحیت اور محاصرہ کے خاتمے تک اسرائیل جانیوالے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جاری آپریشنز پر عالمی فریقین کے ساتھ عمان کی ثالثی میں بات چیت بھی جاری ہے۔


































