Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا کنٹرول امریکا کے پاس ہو گا، امریکا کا گھناؤنا منصوبہ

واشنگٹن : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے سازشی منصوبے سے پردہ اٹھادیا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا کنٹرول ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ہو گا اور فلسطینی آبادی کو غزہ سے نکال دیا جائے گا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق غزہ کے مستقبل کا منصوبہ ابتدائی طور پر 38 صفحات پر مشتمل ہے۔ ٹرمپ اپنے انتہائی قریبی افراد کے ساتھ منصوبے پر مشاورت کررہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بعد از جنگ غزہ کو کم از کم دس سال کے لیے امریکی ٹرسٹی شپ میں دینے کا منصوبہ ہے۔ یہ مدت اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ منصوبے کا دوسرا حصہ غزہ میں ‘ریویرا’ کا ٹرمپ کا خواب پورا کرنا ہے۔ تاکہ غزہ کو ایک خوبصورت سیاحتی مرکز بنایا جا سکے۔ منصوبے کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں کہ فلسطینی خوشی خوشی یہاں سے دوسرے ملکوں میں جا بسیں۔ دوسری شکل یہ ہو سکتی ہے کہ غزہ کے نئے تعمیراتی منصوبے پر عمل کے دوران فلسطینی غزہ کی پٹی پر بنائے گئے پناہ گزین کیمپوں میں چپ چاپ رہیں اور تعمیراتی منصوبے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular