
ریاض: سلمی الشہاب کے بعد ایک اور سعودی خاتون کو سوشل میڈیا پوسٹس کرنے کی پاداش میں 45 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپ نے عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چند دنوں میں یہ اس طرح کا دوسرا کیس ہے۔ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ نے بتایا کہ نورہ بنت سعید القحطانی کو یہ بھاری سزا، مملکت کے سماجی تانے بانے کو بکھیرنے کے لئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال اور عوامی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے۔ اسے مملکت کے انسداد دہشت گردی اور انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔


































