Wed Oct 21, 2026

مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان

روزانہ کی خبریں

اربعین کے بعد شہادت امام رضا(ع) پر مشہد میں دوسرا بڑا اجتماع

مشہد مقدس: اربعین کے بعد شہادت امام رضا (ع) کا اجتماع دنیا کا دوسرا بڑا تاریخ ساز اجتماع بن گیا. حرم مطہر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ صفر کے آخری ایام میں ایک کروڑ 20 لاکھ زائرین نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی.باہر سے آنے والے زائرین کی تعداد 82 لاکھ سے زائد رہی۔ زائرین کے اعداد و شمار کو حرم کے 16 داخلی پوائنٹس پر نصب تھرمل و ڈیجیٹل کاونٹنگ ڈیوائسز کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ہزاروں ساکنین مشہد مقدس نے امام جمعہ مشہد آیت اللہ علم الھدی و حرم امام رضا (ع) کے متولی حجت الاسلام مروی کی درخواست پر زائرین کیلئے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیئے اور لاکھوں زائرین کو مفت رہائش فراہم کی۔مفت رہائش کے ساتھ ساتھ ساکنین مشہد نے لاکھوں زائرین کو طعام، ٹرانسپورٹیشن، بیگز اور جوتوں وغیرہ کی سلائی، موبائل فونز کی مفت مرمت، وہ دیگر انواع اقسام کی خدمات و ضروریات بھی مفت فراہم کیں۔ حرم کے اطراف میں 140 جبکہ مشہد مقدس میں مجموعی طور پر 600 سے زائد موکب فعال ہیں۔شہر کے تمام بڑے پارکس، یونیورسٹیز، اسکولوں میں زائرین کی مفت رہائش اور گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔حرم کے اطراف میں 410 بڑی بسیں اور سینکڑوں ٹیکسیاں زائرین کو فری ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular