
کابل: طالبان دور حکومت کے اقدامات نے افغانستان کو دنیا کا ناخوش ترین ملک بنادیا۔ گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں ذہنی تناؤ، غربت، بے روزگاری، بے چینی اور غصے میں اضافہ ہوا ہے۔ 80 فیصد افغان پریشان حال ہیں۔ 74 فیصد غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں اکسٹھ فیصد افغانوں کی حالت کو افسوناک قرار دیا گیا ہے۔ اگست اور ستمبر 2021 میں کیے گئے سروے میں 53 فیصد افغانوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی۔


































