
کابل : طالبان نے اپنی فورسز کو شعیہ مساجد اور امام بارگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا، طالبان عہدیداروں کو مزار شریف، غزنی اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں شیعہ دینی مراکز اورعبادت گاہوں کی حفاظت کی ہدایت کی گئی ہے، ہرات سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر ہرات میں اہل تشیع بھائیوں کی متعدد مساجد اور امامبارگاہیں واقع ہیں.لہذا موجود مساجد اور امامبارگاہوں کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے۔


































