
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان حکومت نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں بسانے کے لیے دس ارب روپے مانگے تھے۔ نجی پاکستانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آبادکاری کیلئے رقم مانگنے پر طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی کے واپس پاکستان نہ آنے کی ضمانت مانگی گئی تھی جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے دورہ افغانستان میں افغان قیادت پر واضح کردیا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی روکیں ورنہ پاکستان خود کارروائی کیلئے مجبور ہوجائے گا۔ پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیں جولا کربسائے گئے تھے۔


































