
کابل: طالبان نے مخالفین کیلئے عام معافی اور بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کا اعلان کردیا طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان پر قبضہ کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ
ملک کی آزادی کے بعد کسی کے خلاف دشمنی پر مبنی پالیسی نہیں رکھتے، تمام مخالفین کو عام معافی دی ہے طالبان ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ملک میں سیاسی نظام بنے گا، بہت جلد افغان قوم کو قابل قبول سیاسی قیادت دیں گے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل کے تمام شہری مطمئن رہیں، وہ محفوظ رہیں گے، کابل میں غیر ملکی مشنز کو تحفظ دینا ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق دنیا کو تعلقات استوار کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ضمانت دیتے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


































