
کابل : افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان اور وزیر خارجہ امیرخان متقی اور افغان علما کونسل کے اراکین نے با اثر شیعہ شخصیات سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ کابل کے مدرسہ خاتم النبیین (ص) میں ملاقات میں آیت اللہ صالحی ، شیعہ علماء کونسل کے نائب سربراہ استاد محمد اکبری ،سابق وزیر ٹرانسپورٹ سید محمد علی جاوید، مہاجرین کے امور کے سابق وزیر سید حسین عالی بلخی ، سید ہادی ہادی اورمختلف بااثر شیعہ شخصیات موجود تھیں۔ شیعہ علماء کونسل عبوری حکومت میں شیعوں کے کردار کی خواہاں ہے۔ اس سے قبل بھی کونسل کے ایک وفد نے طالبان کے وفد سے ملک میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتکو کی تھی ۔


































