
لندن : برطانوی وزیراعظم جانسن نے ڈومینک راب کو وزارت خارجہ کے عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ خاتون وزیر تجارت کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا ہے، راب کو عہدے سےہٹانے کا محرک افغان میں جاری بحران بتایا جاتا ہے اور بحران کی وجہ سے ڈومینک راب سخت تنقید کی زد میں تھے، راب کو وزارت انصاف کا قلم دان سونپا گیا ہے، وزیراعظم نے وزیر انصاف رابرٹ بیک لینڈ، وزیر تعلیم گیون ولیمسن اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جنریک کو بھی برطرف کردیا ہے۔


































