
اسلام آباد: پاکستان نے غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو اکتیس مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق یکم اپریل سے تمام غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور صحت سہولیات کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدوں اور فرائض کو پورا کرتا رہا ہے، پاکستان میں رہنے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے اور آئین کی پابندی کرنا ہوگی۔


































