Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

افغانستان کے ساتھ ہماری سرحد محفوظ ہے، توقع ہے طالبان اپنے وعدوں پر عمل کرینگے، ترجمان پاک فوج

 

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال غیر متوقع تھی، اسی تناظر میں سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ ہماری سرحد محفوظ ہے۔ توقع ہے طالبان اپنے وعدوں پر عمل کرینگے۔
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 15 اگست کے بعد تیزی سے تبدیلی آئی، پاکستان نے پہلے سے ہی اقدامات کرتے ہوئے نقل وحرکت کو کنٹرول کر لیا تھا۔ سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں امن کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے۔ ہم نے پاک افغان بارڈر کیلئے بہترین اقدامات کیے۔ صورتحال سامنے رکھتے ہوئے چیک پوائنٹس پر دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے حد قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں دیں۔ پاکستان کو 2013ء میں دہشتگردی کے 90 بڑے واقعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن قوم کی حمایت سے ہم نے کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ 15 اگست کے بعد سے سرحدی گزرگاہیں تجارت کیلئے کھولی جا چکی ہیں۔ سرحد پر قانونی دستاویزات کے ساتھ نقل وحمل کی اجازت ہے۔ سرحدی امور معمول کے مطابق ہیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم نے افغان سپیشل فورس کو ٹریننگ کی پیشکش کی تھی لیکن صرف 6 افغان کیڈٹ افسر ٹریننگ کے لیے پاکستان آئے، ہزاروں افغان اہلکار بھارت سے ٹریننگ لیتے رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان کے حالات کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا بڑا منصوبہ تھا۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 90 فیصد جبکہ ایرانی سرحد کے ساتھ 50 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ سرحد پر 2 ہزار سے زائد پاکستانی چوکیاں موجود ہیں لیکن افغانستان کی صرف 350 چوکیاں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2014ء سے تیاریاں کر رہے تھے۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد کو محفوظ بنانے کا وژن دیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پر پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔ داسو، لاہور، کوئٹہ اور گوادر میں دہشتگردی واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کر دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular