Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کو منصوبہ بندی کے تحت انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

غزہ : صیہونی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران فلسطینیوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق سات فلسطینیوں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے دونوں میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہونے کی تصدیق کی۔ فلسطینیوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صیہونی فوجی زبردستی عمارتوں اور سرنگوں میں داخل ہونے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ وہ دھماکا خیز مواد یا مسلح افراد کی موجودگی کی تصدیق کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک پریکٹس پچھلے بیس ماہ سے جاری جنگ کے دوران عام ہو چکی ہے۔ اس طریقہ کار کو مچھر پروٹوکول کا نام دیا گیاہے ایک سینئر فوجی افسر نے گزشتہ ماہ اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ انسانی ڈھال کا استعمال دن میں کم از کم چھ بار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular