Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے بعد اذان پر بھی پابندی

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے بعد اب اذان پر بھی پابندی عائد کرنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے بنگلور ہائی کورٹ نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کرناٹک کی تمام مساجد کو نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں حکم دیا گیا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہ دی جائے۔ اس سے دیگر افراد کے کاموں میں خلل پڑتا ہے۔اس حوالے سے ریاست کے وزیراعلیٰ باساوراج بوممائی نے کہا کہ عدالتی حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ آئین اور قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔مودی سرکاری کی سرپرستی میں کرناٹک ہی وہ ریاست ہے جس نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کی تھی جس پر طالبات کے احتجاج نے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular