Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

طالبان حکومت کیلئے سرگرم، ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، اشرف غنی کے بھائی نے بھی طالبان کی حمایت کردی

کابل: افغانستان میں جامع حکومت تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر قندھار سے کابل پہنچ گئے۔ طالبان افغانستان میں نئی حکومت کیلئے سرگرم، طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر قندھار سے کابل پہنچ گئے، جہاں وہ طالبان رہنماؤں اور سیاست دانوں سے ملیں گے۔ ملا عبدالغنی برادر افغانستان میں حکومت کی تشکیل پر بات کریں گے۔ طالبان رہنما ملا خیراللہ خیرخواہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی نے بھی طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی، حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حشمت غنی نے خلیل الرحمان، مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا۔ طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شرعی قانون ہوگا، خواتین کے کام کرنے سے متعلق علما شوری کونسل فیصلہ کرے گی، خواتین کیلئے برقع، حجاب یا عبایہ ہونے کا فیصلہ علما کریں گے۔ دوسری جانب غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک چھوڑنے کیلئے افغان شہریوں کے جتن جاری ہے۔ کابل ایئر پورٹ پر ہزاروں افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ طالبان نے لوگوں کو ملک چھوڑنے سے روکنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا، جن لوگوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں انہیں ایئرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular