Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے جنیوا دفتر کو بند کرنے کی کارروائی

جنیوا : سوئٹزرلینڈ نے اسرائیلی اور امریکی سرپرستی میں بنائی گئی متنازع ترین غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے جنیوا دفتر کو بند کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ سوئس فیڈرل سپروائزری اتھارٹی فار انٹرپرائزز نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن بعض قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان قانونی تقاضوں میں بورڈ کے اراکین کی صحیح تعداد، ڈاک کا پتہ، یا سوئس بینک اکاؤنٹ سے متعلق امور شامل ہیں۔ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نے فیڈرل سپروائزری اتھارٹی کو تصدیق کی ہے کہ اس نے سوئٹزرلینڈ میں کبھی کوئی سرگرمی نہیں کی ہے اور وہ جنیوا میں رجسٹرڈ برانچ کو تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جنیوا میں حکام نے گزشتہ ہفتے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کو ایک علیحدہ قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں اسے 30 دنوں کے اندر "تنظیمی کوتاہیوں” کو دور کرنے یا ممکنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular