
صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی۔ ٹیلی ویژن خطاب میں صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ "چند لمحے قبل، اسرائیل نے "آپریشن رائزنگ لائن” کا آغاز کیا ہے، جو ایک ہدفی فوجی کارروائی ہے” انہوں نے کہا یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اس خطرے کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر حملہ کر دیا، تہران سمیت دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں آج صبح کئی دھماکے سنے گئے، سوشل میڈیا پر شائع تصویروں کے مطابق تہران کے شمالی اور وسطی حصوں میں دھماکوں کے بعد دھواں بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے علاوہ لورستان اور کرمانشاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔


































