
غزہ : حماس اور اسرائیل نے قیدیوں کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے تمام قیدیوں کو دو مختلف مقامات پر آزاد کیا۔ ایک مقام پر سات جبکہ دوسرے مقام پر تیرا کو رہا کیا گیا۔ جہاں سے ریڈ کراس کا عملہ انہیں لیکر اسرائیل کی جانب چلاگیا۔
اسرائیل نے بھی دو ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ جنہیں بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور غزہ لایا گیا۔ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ادھر صیہونی فوج نے قیدیوں کے استقبال کیلئے جمع فلسطینیوں پر شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ اسرائیل نے عمر قید کے قیدیوں سمیت 250 افراد کو رہا کیا ہے جن میں سے 154 کو فلسطین میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔ دو سال کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی سے پکڑے گئے تقریباً 1,700 فلسطینیوں کو بھی رہا کیا گیاہے۔


































