Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گندم سبسڈی کا خاتمہ، انجمن امامیہ کا تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان

اسکردو: انجمن امامیہ بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا یے۔ انجمن امامیہ بلتستان کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ بلتستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید باقر حسین الحسینی منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انجمن امامیہ اسکردو گندم سبسڈی کے معاملے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ اور اس عوامی ایشو کو حل کرنے میں رابطہ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اس سے پہلے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن تاجران نے گندم قیمت میں اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کیخلاف گلگت بلتستان بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبسڈی کے خاتمے کیخلاف حکومت مخالف تحریک کو گاؤں سطح پر پھیلایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular