
واشنگٹن : شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینیئر رہنما عبدالحامد المطر ہلاک ہوگیا تاہم ڈرون حملے میں مزید کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جب کہ القائدہ رہنما کی ہلاکت سے دہشت گرد تنظیموں کی امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔


































