Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہڑتال

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے کٹرہ میں تریکوٹہ پہاڑیوں پر ویشنو دیوی کے مندر جانیوالے یاتریوں کیلئے بیس کیمپ کے قیام کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ دکانداروں اور دیگر لوگوں نے علاقے میں مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے بعد مظاہرین نے ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے دفتر کے باہر پرامن دھرنا بھی دیا۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی طرف سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ بورڈ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ منصوبے پر کام کے آغاز سے قبل ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئندہ ماہ ان کے ساتھ ایک اور میٹنگ کی جائے گی۔ مظاہرین نے علاقے میں دلی سے کٹرا ایکسپریس وے کی تعمیر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کو براہ راست تاراکوٹ سے منسلک کرنے اور کٹرا کے تاریخی قصبے کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ادھر ماگام، بڈگام کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مسلسل 17 دنوں سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل شہریوں نے محکمہ جل شکتی ہندواڑہ ڈویژن کے دفتر کے باہر جمع ہو کر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں گزشتہ 17 دنوں سے پانی کی شدید قلت ہے اور قابض حکام پانی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular