
غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے جنگ کے بعد غزہ کے لیے کوئی بھی ایسا منصوبہ جس میں حماس شامل نہ ہو، محض فریب ہوگا۔ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا اپنے ایک خطاب میں کہنا تھا اسرائیلی کارروائی کے خاتمے اور غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے بات چیت پر آمادہ ہیں۔ 7 اکتوبر سے شمالی و جنوبی غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی آپریشن میں اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 50 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


































