
نیویارک : پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا۔ انتونیو گوتریس سے ملاقات میں شہباز شریف نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کا عزم دہرایا۔شہباز شریف نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔


































