Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن و پائیدار حل نکلنے کی توقع ہے، وزیر اعلی کے پی

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن و پائیدار حل نکلنے کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ارکان نے ملاقات کی، ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگہ اراکین نے معاملے کو پرامن انداز میں حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس سلسلے میں وزیراعلی کی کوششوں کو سراہا۔ گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرکے فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا۔
علی امین گنڈا پور نے معاملے کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو اپنا تعاون فراہم کرنے پر جرگہ اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جرگہ اراکین کو علاقے میں جا کر مذاکرات کرنے کے لئے درکار تمام سہولیات اور سپورٹ فراہم کرے گی۔ جرگہ اراکین میں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سنیٹر سجاد خان، سابق وفاقی وزیر جی جی گلاب جمال، سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سنیٹر عبدالرزاق اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular