
مقبوضہ بیت المقدس : مغربی کنارے کے شمال میں نابلس شہر کے نزدیک قصبے بیتا میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا، جھڑپوں کے دوران میں فلسطینی نوجوان محمد علی خبیصہ کے سر میں گولی لگی تھی۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔


































