Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

صیہونی نصاب مسلط کرنے کیخلاف فلسطینی اسکولوں میں ایک روزہ ہڑتال

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کی جانب سے اپنی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کیخلاف مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینی اسکولوں نے ایک روز کی ہڑتال کی۔ ہڑتال کی کال فلسطینی سیاسی دھڑوں کے اتحاد فلسطینی نیشنل اینڈ اسلامک فورسز نے دی تھی۔ اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی بچوں کو فلسطینی وزارت تعلیم سے منظور شدہ نصاب پڑھانے کا حق ہے۔ مسخ شدہ اسرائیلی نصاب نہیں۔ اسرائیلی حکام نے نئی نصابی کتابیں چھاپی ہیں جس میں مسخ شدہ فلسطینی تاریخ، ثقافت اور قومی نشانات شامل ہیں۔ اسرائیلی فیصلے نے مقبوضہ علاقوں میں احتجاج کی لہر دوڑا دی ہے۔ والدین اور طلباء نے مقدس شہر کے کئی محلوں میں مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا کہ نصاب کو یہودی بنانا قبول نہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد القدس بالخصوص اور فلسطین کے بارے میں عمومی طور پر حقائق کو مسخ کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular